Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی بانڈز میں عربوں کے 1.063 ٹریلین ریال

ریاض.... عرب ممالک امریکی بانڈز میں 1.063 ٹریلین ریال نومبر 2017ءکے اختتام تک لگاچکے ہیں۔ سعودی عرب 52.6فیصد کا حصہ دار ہے۔ مملکت کے بعد امارات کا نمبر ہے۔وہ 20.5فیصد لگائے ہوئے ہے۔ تیسرا نمبر کویت کا ہے جو 13فیصد سرمایہ لگائے ہوئے ہے۔ عراق چوتھے نمبر پر ہے جو امریکی بانڈز میں 74.6ارب ریال کے بقدر سرمایہ لگاچکا ہے۔ قطر کا نمبر آخری ہے وہ 1.2ارب ریال لگائے ہوئے ہے جو عربوں کے کل سرمائے کا 0.1فیصد ہے۔
 
 

شیئر: