مملکت: لازمی فوجی تربیت کی تجویز مسترد
ریاض ...سعودی مجلس شوریٰ میں سلامتی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین میجرجنرل عبدالہادی العمری نے واضح کیا ہے کہ مجلس شوریٰ نے سعودیوں کو لازمی فوجی تربیت دینے کی تجویز مسترد کردی۔ العمری نے الحیاة اخبار سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عوام ہمہ وقت اپنے وطن اور اپنی قیادت کے وفادار ہیں۔ جب بھی ملک و قوم کو انکی ضرورت ہوگی وہ بڑھ چڑھ کر جارحیت کے خلاف سینہ سپر ہوجائیں گے۔