Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارہ سانحہ پر روسی صدر سے سعودی قیادت کا اظہار تعزیت

ریاض ...خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس کے مسافر طیارے کے حادثے اور اس میں تمام مسافروں کی ہلاکت پر صدر پوٹین سے تعزیت کا اظہار کردیا۔ شاہ سلمان نے اپنے تعزیتی پیغام میں واضح کیا کہ ہمیں روس کے مسافر طیارے کے حادثے کی اطلاع ملی، بیحد افسوس ہوا۔ اس سے جو جانی نقصان ہوا اس پر ہم آپ کے درد میں برابر کے شریک ہیں۔ آپ سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور وفاق روس کے دوست عوام سے سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے انتہائی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ سعودی ولی عہد نے بھی صدر پوٹین کے نام اسی مضمون پر مشتمل تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
 
 

شیئر: