نئی دہلی۔۔۔۔موبائل نمبر کی طرح راشن کارڈ بھی ملک میں کہیں بھی لیا جاسکتا ہے۔ اس کیلئے حکومت نے عوامی تقسیم سسٹم انٹیگریٹڈ مینجمنٹ ( آئی ایم ڈی ایس ) اسکیم شروع کردی ہے۔ مہاراشٹر، دہلی، کرناٹک، تلنگانہ سمیت ملک کے مختلف ریاستوں میں اسکیم کے نفاذ کا کام جاری ہے۔وزیر خوراک رام ولاس پاسوان کے مطابق آئی ایم پی ڈی ایس اسکیم پر2018سے 2020تک217کروڑروپے خرچ کئے جائیں گے۔اس سے راشن کے تقسیم کے نظام کوشفاف بنایا جائیگا۔عوامی تقسیم سسٹم اور ریاستوں کو آن لائن کرنے سے راشن کارڈ مینجمنٹ ، الاٹمنٹ، سپلائی کے ساتھ راشن دکانوں کے آٹومیشن کا کام بھی کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن بھی تیار کی جائیگی جس سے صارفین کوکافی سہولت ہوگی۔