Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوبکرالبغدادی کے زندہ ہونے کا انکشاف

بغداد۔۔۔عراقی وزارت داخلہ کے ایک اعلی عہدے دار  ابو علی البصری نے اعلان کیا ہے کہ داعش تنظیم کا سربراہ ابوبکر بغدادی ابھی تک زندہ ہے اور اس وقت شام کے شمال مشرق میں واقع صحرائی علاقے میں تنظیم کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔وزارت داخلہ میں جنرل انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر ابو علی البصری نے عراقی روزنامے الصبا دیئے گئے بیان میں بتایا کہ بغدادی کی پنڈلی اور جسم کے دیگر حصوں میں ہڈی ٹوٹ جانے اور گہرے زخموں کا سامنا ہے جس کے سبب وہ چلنے کے قابل نہیں رہا اور شام کے علاقے الجزیرہ میں داعش تنظیم کے ایک ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔البصری کا مزید کہنا ہے کہ بغدادی کی طبی اور نفسیاتی حالت خراب ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بغدادی اپنی زندگی کے آخری ایام گِن رہا ہے اور وہ ذیابیطس کے مرض میں بھی مبتلا ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ روسی فوج نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ ابوبکر بغدادی کے  فضائی حملے میں ہلاک ہونے کی تصدیق کی کوشش کر رہے ہیں۔ 
مزید پڑھیں:خط میں سفید پاؤڈر ملنے پر ٹرمپ کی بہواسپتال منتقل

شیئر: