الہ آباد ۔۔۔۔۔۔الہ آباد ڈگری کالج میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے دلت طالب علم کو ہلاک کرنیوالے اہم ملزم وجے شنکر سنگھ کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی آکاش کلہر نےبتایاکہ ملزم واردات کے بعد مختلف شہروں میں ٹھکانے تبدیل کرتا رہا بالآخر پولیس نےخفیہ ذرائع سے موصولہ اطلاع پر ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ملزم ریلوے میں ٹی ٹی ای ہے۔ علاوہ ازیں اس واقعہ میں ملوث ابتک 4دیگر ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔گزشتہ دنوں کرنل گنج میں کالیکا ہوٹل میں کھانا کھانے کیلئے آنیوالے دلیپ سروج کیلئے ہوٹل کے باہر موجوکارکے مالک سے کہاسنی وبال جان بن گئی ۔کار میں موجود لوگوں نے دلیپ کوسرعام لوہے کی سلاخوں ، لاٹھی ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔قتل کے واقعہ کے بعد الہ آباد میں طلبہ کے مشتعل ہجوم نے علاقے میں توڑپھوڑ کی اور بس نذر آتش کردی تھی۔