نئی دہلی۔۔۔۔تھانہ مقصوداں کے تحت جلاسنگھ گاؤں میں 22سالہ لڑکی نے گلے میں پھندہ ڈال کر خو دکشی کرلی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کے والد پریم لال نے بتایا کہ میری بیٹی اپنی بہنوں کے ساتھ گھر پر تھی کہ پڑوس میں رہنے والے منجیت کور،اس کی بیوی ، سوہن لال اور دیگر نے جمع ہوکراس سے نازیبا حرکتیں اور گالیاں دینی شروع کردیں۔ پڑوسیوں نے بیٹی پر جھوٹے الزامات بھی لگائے جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے گلے میں پھندہ لگاکر جان دیدی۔ایس ایچ او بلجندر سنگھ نے بتایا کہ خود کشی کرنیوالی لڑکی کے والد کے بیان کے بعدپڑوسیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔