فرانسیسی صدر کی بشار الاسد کو دھمکی
ریاض ...فرانسیسی صدر نے اعلان کیا ہے کہ اگر شہریوں پر کیمیکل اسلحہ سے حملوں کے ٹھوس ثبوت مل گئے تو فرانس، شامی نظام حکومت کےخلاف کارروائی کریگا۔ فرانسیسی صدر نے فرانسیسی پریس کلب کے سامنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہریوں پر کیمیکل اسلحہ استعمال کرنے کے ٹھوس ثبوت مل گئے تو ایسی صورت میں اس جگہ پر حملہ کیا جائیگا جہاں سے کیمیکل اسلحہ بھیجے گئے ہونگے اور اس جگہ پر بھی حملہ کرینگے جہاں کیمیکل حملے کی منصوبہ بندی کی گئی ہوگی۔ فرانسیسی صدر نے یہ بھی کہاکہ دہشتگردوں کا انسداد ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے شام سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرانے کا امکان بھی ظاہر کیا۔