ماسکو... فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مشرق وسطی مذاکرات کے بعد امریکا کی ثالثی کو قبول نہیں کریں گے۔محمود عباس نے رْوسی دارالحکومت ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ وہ مشرق وسطی کے مسائل کے حل میں کئی طرفہ ثالثی پر مبنی مذاکرات کے خلاف نہیں ۔دوسری جانب پوٹین نے فلسطینی عوام کی ہمیشہ سے حمایت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات ہر کس کی خواہش ہونے والے نکتے سے انتہائی دْوری پر ہیں۔