زیڈ ٹی ای کمپنی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر بلیڈ وی 9 متعارف کروائے گی
جمعرات 15 فروری 2018 3:00
چینی کمپنی زیڈ ٹی ای رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر بلیڈ وی 9 اسمارٹ فون متعارف کروانے جارہی ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اوکٹا کور قالکوم اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔ فون کو 2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج ، 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے تین آپشنز میں متعارف کروایا جائے گا ۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے دیے جائیں گے۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہوگا۔ فون کی بیٹری 3200 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ فنگر پرنٹ سینسر کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ کنیکٹیوٹی کے لیے اسمارٹ فون میں بلیوٹوتھ ، فور جی اور ہیڈ فون جیک سپورٹ بھی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ زیڈ ٹی ای کمپنی نے کنزیومر الیکٹرانک شو کے موقع پر بلیڈ وی 8 اسمارٹ فون متعارف کروایا تھا اور بلیڈ وی 9 اسی سیریز کا اگلا سمارٹ فون ہوگا۔