Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سام سنگ گیلیکسی ایس 9 کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں

سام سنگ کمپنی گیلیکسی ایس 8 اسمارٹ فون کی کامیابی کے بعد اب موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر گیلکسی ایس 9 اور گلیکسی ایس 9 پلس متعارف کروانے جا رہی ہے۔ فون سے متعلق زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں آئی ہیں البتہ ایک ویب سائٹ پر جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق اس اسمارٹ فون میں ایکسینوس 9810 پروسیسر دیا جائے گا۔ اسٹوریج کے لیے اسمارٹ فون میں 4 جی بی ریم دیا جائے گا۔ ایس 9 اور ایس 9 پلس میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا جائے گا جس کی پرفارمنس پچھلے پروسیسر کی نسبت 31 فیصد بہتر ہوگی۔ دونوں اسمارٹ فونز اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کریں گے۔ ان اسمارٹ فونز کے علاوہ سام سنگ کمپنی نیا وائرلیس چارجر بھی متعارف کروانے جا رہی ہے۔ چارجر کو کالے اور سفید رنگ میں متعارف کروایا جائے گا اور اس کی قیمت 75 یورو تک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:شیاؤمی می 7 کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

شیئر: