Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می 7 کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

شیاؤمی کمپنی موبائل ورلڈ کانگریس 2018 کے موقع پر می 7 اسمارٹ فون متعارف کروانے جا رہی ہے۔ یہ کمپنی کا پہلا اسمارٹ فون ہو گا جس میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا جائے گا۔ فون سے متعلق دیگر ابتدائی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق اسمارٹ فون میں 5.6 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، 8 جی بی ریم ، 128 جی بی اسٹوریج اور 4480 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے دیے جائیں گے۔ می 7 کی قیمت سے متعلق تاحال کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ہواوے پی 20 میں تین بیک کیمرے دیے جائیں گے

شیئر: