روسی طیارے کے حادثے کی ابتدائی وجوہ سامنے آگئیں
جمعرات 15 فروری 2018 3:00
ماسکو۔۔۔ ایک روسی مسافر بردار طیارے کی حالیہ تباہی کی ابتدائی وجوہ سامنے آ گئی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارے کی تباہی کی وجہ فضائی رفتار کو ناپنے والے آلات کا منجمد ہونا بنا۔ طیارے کے بلیک باکس سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق ان آلات کے ہیٹر چلائے نہیں گئے تھے اور جیسے ہی طیارہ فضا میں بلند ہوا، تینوں’ ’ایئر اسپیڈ انڈیکیٹرز‘‘ بند ہو گئے تھے جس کی وجہ سے پائلٹس تک غلط اعداد و شمار پہنچے۔ اس سلسلے میں حتمی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ گزشتہ اتوار کے روز اس حادثے میں جہاز میں سوار 71 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔