طائف میں گرد وغبار،آج اسکول بند رہیں گے
جمعرات 15 فروری 2018 3:00
طائف: گرد وغبار کے طوفان کے باعث طائف آج اسکول بند رہیں گے۔ طائف محکمہ تعلیم نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج جمعرات کو طائف میں گرد وغبار کا طوفان رہے گا۔ طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لئے کمشنری کے تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طائف شہر کے علاوہ رنیہ، تربہ، الخرمہ، المویہ اور میسان کے اسکولوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
موسم کی مزید خبروں کے لئے یہاں کلک کریں