Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اور گردو نواح میں موسم آج بھی گردآلود رہنے کی توقع

جدہ .... شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی میں شعبہ تحقیق کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منصور المزروعی نے توقع ظاہر کی ہے کہ جدہ اور گردو نواح میں آج بھی بروز منگل موسم گرد آلود رہے گا ۔سبق نیوز کے مطابق ڈاکٹر المرزوعی نے مزید بتایا کہ جدہ کمشنری میں دوپہر کے بعد موسم میں تبدیلی ہونا شروع ہو گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 50کلو میٹرفی گھنٹہ ہو نے کی توقع ہے جس کے سبب شہر پر چھاجانے والا گرد و غبار کافی زیادہ ہو گا اور حد نگاہ بھی انتہائی کم ہو گی جبکہ کھلے علاقوں میں شدید گردو غبار کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہونے کی توقع ہے ۔ ڈاکٹر المرزوعی نے ہائی وے پر سفر کرنے والوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ 

شیئر: