Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے عزائم

جمعرات 15فروری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ

دہشتگرد تنظیم داعش کی سرکوبی اور بیخ کنی کے حوالے سے عالمی اتحاد سخت عزائم کا اظہار کررہا ہے۔ عالمی اتحاد میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ نے واضح کیا ہے کہ کثیر جہتی پائدار اور ٹھوس مساعی کے ذریعے دہشتگرد تنظیم کو شکست فاش دینے اور اسکی جڑیں مٹانے کی کارروائی مکمل عزم کے ساتھ جاری رکھی جائیگی۔ اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے اجلاس میں یقین دہانی کرائی کہ داعش کے خلاف جنگ جاری رہیگی۔ اس سے پیدا ہونے والی شاخوں کا تعاقب ہوگا۔ 
اسکا مطلب یہ ہے کہ عالمی اتحاد عراق او رشام میں اس وقت تک داعش کا تعاقب جاری رکھے گا تاوقتیکہ اسکی جڑیں نہ ختم ہوجائیں۔ یہ کام شریک ممالک اور دوستوں کے تعاون سے ہوگا۔ داعش کی فنڈنگ کے سدباب پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔ ترسیل زر کے طور طریقوں کو قابو کیا جائیگا۔ علاقائی و بین الاقوامی مالیاتی نظام میں موجود خامیوں کو دور کیا جائیگا۔ تمام رکن ممالک دہشتگردی کے خلاف مکمل جنگ میں بھرپور حصہ لیں گے۔ عالمی برادری کا تعاون حاصل کیا جائیگا۔ دہشتگردی کے سوتے خشک کرنے والے فیصلوں کو موثر کیا جائیگا۔ یورپی ممالک میں سر ابھارنے والے دہشتگردی کے خطرات کا خاتمہ کرنے کیلئے عسکری و سیکیورٹی اقدامات ہونگے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: