Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خصوصی پروگرام

جمعرات 15فروری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ“ کی شہ سرخیاں

٭ عالمی تیل منڈی میں توازن کی بحالی کیلئے سعودی عرب اور روس پرعزم
٭ ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خصوصی پروگرام تیار کرلیا گیا، فوجیوں کیلئے نئی حکمت عملی کا اعلان جلد ہوگا، فروغ املاک فنڈ
٭ وزارت انصاف نے بچوں کی نشوونما کرنے والی ماں کی حقوق مقرر کرنے کیلئے 12قراردادیں جاری کردیں
٭ سعودی عریبین ایئرلائنز( السعودیہ) 2019ءکے دوران ٹاپ فائیو کلب میں شامل ہوگی، الجاسر
٭ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے 14ہزار فضلاءکو اسناد تقسیم کیں
٭ قطیف کے باشندوں کا روشن مستقبل دہشتگردی کی تاریکیوں کو مٹا دیگا، اہل قطیف
٭ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے ادارے میں نوجوانوں کو ملازمتیں ملیں گی
٭ صنعاءکے طلباءنے حوثیوں کے برسر اقتدار آنے کی سالگرہ کا جشن منانے سے انکار کردیا
٭ سعودی وزیر داخلہ نے بدامنی کے مقدمات میں رپورٹ کرنے والوں کے نام سامنے نہ لانے کا حکم دیدیا
٭ عراق میں ایران کی موجودگی تباہ کن ہے، عادل الجبیر
٭ شامی حکمراں اپنی مرضی کا امن چاہتے ہیں، امریکہ
٭ ایران کے مختلف شہروں میں خامنہ ای کی تصاویر نذر آتش کردی گئیں
٭ سعودی عرب نے ہمیں ایرانی اثر و نفوذ سے نجات دلائی، گورنر حضر موت
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: