ایران نے عراق کو تباہ کردیا، عادل الجبیر
جمعرات 15 فروری 2018 3:00
ریاض ....سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیاہے کہ عراق میں ایران کی مداخلت نے عراق کے اتحاد، استحکام اور امن و امان کو خطرات پیدا کردیئے۔ انہوں نے کویت میں عراق کی تعمیر نو کیلئے ہونے والی عالمی کانفرنس کے موقع پر اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں ایران کی موجودگی تباہ کن ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عراق اپنے پڑوسی ملکوں کے تعاون سے اپنے عوام کا مستقبل بہتر بناسکے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دہشتگرد تنظیم داعش کے بطن سے نکلنے والی دہشتگرد تنظیموں کے سرابھارنے کے خطرات اپنی جگہ موجود ہیں۔