Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوکارہ عینی زخمی ہوگئیں

پاکستان کی نامور گلوکارہ عینی خالد زخمی ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ عینی خالد پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک نجی کالج میں پرفارم کرنے پہنچیں جہاں اسٹیج گرنے سے عینی خالد کو چوٹیں آئیں۔ بتایاجارہاہے کہ نجی کالج کے پروگرام کیلئے جناح اسٹیڈیم میں موسیقی کے کنسرٹ کیلئے ایک اسٹیج بنایاگیاتھا جہاں عینی خالد گلوکاری کر رہی تھیں۔ انہیں گاتا دیکھ کرکالج کی طالبات بھی اسٹیج پر پہنچ گئیں جہاں اسٹیج زیادہ وزن برداشت نہ کرسکا اور گر گیا۔بعض طالبات کو بھی زخم آئے ہیں۔
 

شیئر: