Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماموں کی جانب سے بھانجے کومیگا بجٹ فلم کی پیشکش

 بالی وڈ اسٹار عامر خان نے اپنے بھانجے عمران خان کو میگا بجٹ فلم ”مہا بھارت“ میں کردار کی پیشکش کر دی لیکن تاحال انکے کردار کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی۔یاد رہے کہ” مہا بھارت“ عامر خان کا ڈریم پراجیکٹ ہے جسکی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ یہ فلم 5 حصوں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ کہا جارہا ہے کہ ماموں عامر خان نے اپنے بھانجے عمران کو بالی وڈ میں واپسی کیلئے بڑی فلم کی ضرورت ہے۔ اس سے اچھی پیشکش انہیں نہیں مل سکتی تاہم دیکھنا ہوگا کہ وہ اس آفر کا کیا جواب دیتے ہیں۔ 
 

شیئر: