Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ جدہ میں سالانہ امتحان یکم مارچ سے ہونگے

    جدہ - - - - -پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ العزیزیہ کے کیلنڈر کے مطابق امسال جماعت اول تا جماعت ہشتم کا سالانہ امتحان یکم مارچ 2018ء سے شروع ہوں گے۔ اپنی سابق روایت کے مطابق پرائیویٹ طلباء کیلئے امتحان کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جو  والدین اپنے بچوں کا پرائیویٹ امتحان دلوانا چاہتے ہیں  وہ 15فروری 2018 ء سے اپنے بچوں کی رجسٹریشن کروالیں۔ مزیدبرآں اس سال مملکت میں بند ہونے والے اسکولوں کے طلباء جو  برطانوی سلیبس یا دیگر سلیبس میں تعلیم حاصل کر رہے تھے  اور اس   اسکول  میں داخلے کے خواہشمند ہیں  تو ان طلباء  و طالبات کی  مشکلات کو  سامنے رکھتے ہوئے  ان کے سلیبس کے مطابق امتحان لینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
 

شیئر: