Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمجھوتہ ایکسپریس کے مسافر سے قیمتی سکے برآمد

امرتسر۔۔۔۔اٹاری ریلوے اسٹیشن پر کسٹم حکام نے پاکستان سے آنیوالی سمجھوتہ ایکسپریس کے مسافر کے قبضے سے 100سے زائد قیمتی اور نایاب قسم کے سکے برآمد کئے۔ کسٹم کمشنر دیپک کمار گپتا نے بتایا کہ یہ سکے انتہائی قیمتی ہوسکتے ہیں۔تحقیقات کے بعد اس کی قیمت کا تخمینہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی اٹاری ریلوے اسٹیشن سے سکے ضبط کئے جاچکے ہیں۔ان سکوں کو ہندوستان لانے کے پیچھے کیا راز پوشیدہ ہے ۔ محکمہ اس سلسلے میں بھی چھان بین کررہا ہے۔

شیئر: