Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فور جی سپورٹ کے ساتھ ایلکاٹیل پوپ فور 10 ٹیبلٹ لانچ‎

ایلکاٹیل کمپنی کی جانب سے فور جی سپورٹ کرنے والا ٹیبلٹ پوپ فور 10 ایل ٹی ای لانچ کر دیا ہے۔ ٹیبلٹ میں 10.1 انچ ایف ایچ ڈی ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 430 پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 5 جی بی کلاؤڈ اسٹوریج بھی ٹیبلٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈیوائس کی بیٹری 5830 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور یہ اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ کنیکٹیویٹی کیلئے ٹیبلٹ میں فور جی ، بلیو ٹوتھ ، ہیڈفون جیک اور یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ ٹیبلٹ کی قیمت 10999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے فلپ کارٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سولہ میگا پکسل بیک کیمرے کے ساتھ سیلیکون یونیک اسمارٹ فون لانچ

شیئر: