Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز:آسٹریلیا کا نیا عالمی ریکارڈ

آکلینڈ: آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو 5وکٹوں سے ہرا دیا۔ 244 رنز کا ہدف پورا کرکے آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنالیا۔انگلینڈ کو ابتدائی 2میچ ہرا کر آسٹریلیا پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گپٹل کی طوفانی سنچری اور کولن منرو کی اندھا دھند بیٹنگ کی بدولت 6 وکٹوں پر 243 رنزکا بڑا ہدف دیا۔ اوپننگ جوڑی نے کیویز کو 10.4 اوورز میں 132 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ مارٹن گپٹل نے 49 گیندوں پر سنچری بنائی، وہ 54 گیندوں پر 9 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کولن منرو نے 33 گیندوں پر 6 چھکوں اور6چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے، کین رچرڈسن، اینڈریو ٹائے نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا نے اتنے بڑے ہدف کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنا لیا جب ہدف حاصل کرتے ہوئے 19ویں ہی اوور میں 245رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ آسٹریلوی اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ڈیارکی شارٹ نے 8.3 اوورز میں 121 رنز بنا کر ٹیم کو انتہائی تیز آغاز فراہم کیا۔ وارنر 24 گیندوں پر 59 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، شارٹ نے 44 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے اور مین آف دی میچ رہے۔ ایرون فنچ نے 14 گیندوں پر 3 چھکے اور اتنے ہی چوکے لگا کر 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 7 گیندیں قبل ہی ٹیم کو 5 وکٹوں سے فتح دلا دی۔

شیئر: