Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز

سڈنی : آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا آغاز3فروری سے ہو گا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سیریز کے مشترکہ میزبان ہیں۔ افتتاحی میچ میں آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو گا۔ 21 فروری تک جاری رہنے والی سیریز میں تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 21 فروری کو کھیلا جائے گا، سیریز کے ابتدائی تینوں میچز کی میزبانی آسٹریلیا جبکہ فائنل سمیت بقیہ 3 میچز کا میزبان نیوزی لینڈ ہو گا۔ ہفتے کو سیریز کے پہلے میچ میں دونوں میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے۔ 7 فروری کو سیریز کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، 10 فروری کو سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا، 13 فروری کو چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا، 16 فروری کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا۔ 18 فروری کو سیریز کا چھٹا اور آخری میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول ہے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 21 فروری کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: