جدہ.... پاکستان جرنلسٹ فورم کے انتخابی نتائج کے مطابق امیر محمد خان کو چیئرمین،شاہد نعیم کو صدر اور جمیل راٹھور کو جنرل سیکریٹری جبکہ ابصار سید و خالد خورشید کو اراکین مجلس عاملہ منتخب کیا گیا۔پاکستان سے اور دنیا بھر کے دیگر ممالک سے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب pfuj کے مرکزی صدر محمد افضل بٹ pfuj (دستور) کے صدر نواز رضا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر طارق چوہدری جنرل سیکریٹری شکیل انجم بلال ڈار سابقہ سیکرٹری عمران یعقوب ڈہلوں سکھر پریس کلب کے صدر لالہ اسد پٹھان، سابق وفاقی وزیر نشریات سینیٹر پرویز رشید، معروف صحافی تجزیہ نگار سہیل وڑائچ جیو نیوز کے مظہر عباس المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب سابق وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید اور سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اعجازالحق اور وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک پارلیمانی سیکریٹری اکمل سیف چٹھہ ایم پی اے شوکت منظور چیمہ،جمعیت علمائے کے حافظ حسین احمد،لبنان میں پاکستان کے سفیر آفتاب کھوکھر کینیڈا سے امجد نذیر چیمہ اور سابق سفیر سعودی عرب منظور الحق ۔ورلڈ رائٹر کلب کے صدر چوہدری دلاور رائٹر فورم سعودی عرب کے صدر نیاز احمد پاکستان میڈیا گروپ ریاض کے صدر الیاس رحیم پاکستان جرنلسٹ فورم پاکستان کے صدر ذوالفقار راحت اور سعودی عرب میں مقیم مختلف تنظیموں مسلم لیگ کے چیئرمین چوہدری اکرم پیپلزپارٹی سعودی عرب کے صدر ریاض بخاری بزنس کمیونٹی کے چیئرمین قاف لیگ کے سربراہ چوہدری محمد افضل جٹ صاحب ویلفیئر کمیونٹی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے پاکستان جرنلسٹ فورم کے نومنتخب چیئرمین امیرمحمدخان صدر شاہد نعیم جنرل سیکرٹری جمیل راٹھور کو اور ابصارسید، خالدخورشید کو منتخب ہونے پر اپنی نیک خواہشات اور مبارکباد کا پیغام دیا ہے اور امید ہے کہ منتخب ارکان مملکت میں پاکستان کا نام روشن کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اہم کردار ادا کریں گے اور ہمیشہ کی طرح غیر جانبدارانہ تحریروں و تجربے سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید استحکام دینے کیلئے کام کرینگے۔