مشرقی ریجن میں آج گرد، بارش کا بھی امکان
دمام: مشرقی ریجن میں آج موسم غبار آلود رہے گا جبکہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مشرقی ریجن کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تیز ہوا چلے گی نیز گرد وغبار کا طوفان بھی رہے گا۔
گرد وغبار کی وجہ سے حد نگاہ 2کلو میٹر سے بھی کم رہے گی۔ گرد آلود موسم پیر تک رہے گا جبکہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بارش کا بھی امکان ہے۔
موسم کی خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں