Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وییو کمپنی نے 65 انچ اور 75 انچ کے دو ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کروا دئیے

وییو کمپنی کی جانب سے 65 انچ اور 75 انچ ڈسپلے کے حامل دو قانٹم پکسی لائٹ ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ دونوں ایل ای ڈی ٹی وی میں میٹل ڈیزائن اور پکسی لائٹ ایل ای ڈی ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وائڈ کلر گیمٹ کو ڈیوائسز کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ ٹی وی میں الٹرا ایچ ڈی ، الٹرا کلر ، الٹرا کنٹراسٹ اور الٹرا موشن فیچرز کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ دونوں ڈیوائسز میں کاڈ کور چپ دی گئی ہے جو کہ فور کے ویڈیو کانٹنٹ کو سپورٹ کرنے کی اہلیت بھی رکھتی ہے ۔ کنکٹیویٹی کیلئے ایل ای ڈی ٹی وی میں وائی فائے ، ایچ ڈی ایم آئی اور یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ 65 انچ ڈسپلے کے ساتھ ٹی وی کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار ہندوستانی روپے جبکہ 75 انچ ڈسپلے کے ساتھ ٹی وی کی قیمت 4 لاکھ ہندوستانی روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں :گلیکسی ایس 9 میں آئی فون ایکس جیسی تھری ڈی ایموجیز شامل کی جائیں گی

شیئر: