پرینکا معاوضہ نہ ملنے پر عدالت جائیں گی
بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نئی مشکل میں گرفتار ہوگئیں۔انہوں نے رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر نیرو مودی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اداکارہ نے ایک اشتہار میں کام کیاتھا جس کا معاوضہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی نہیں ادا کیا گیا۔معروف تاجر نیرو مودی نے گزشتہ سال اپنی کمپنی کے اشتہار کیلئے اداکارہ پریانکا اور نوجوان اداکار سدھارتھ ملہوترا کاسٹ کیا تھا۔ انہوں نے متعدد بار مالک سے رقم کا مطالبہ کیا مگر انہیں معاوضہ نہ مل سکا۔