ریچا چڈھا ہدایتکارہ بن گئیں
بالی وڈ کی اداکارہ ریچا چڈھا فلموں میں اداکاری کے بعداب ہدایتکاری کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ریچا چڈھا اداکار علی فضل کی ایک مختصر دورانئے کی فلم میں ہدایتکاری کریں گی۔اس مختصر فلم میں علی فضل کےساتھ کامیڈین آدار ملک اور ستیاجی ڈوبے کام کریں گے ۔بتایاجارہاہے کہ یہ فلم ایک کامیڈی ڈرامہ فلم ہے جس میں 2025 کے دور کا زمانہ دکھایاجائےگا۔