Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو لاکھ اماراتیوں کو غیر ملکیوں کی جگہ بھرتی کیا جائے گا

ابوظبی: اماراتی وزارت انسانی وسائل آئندہ ایک سو دن میں 3مختلف شعبوں میں 2لاکھ اماراتی شہریوں کو غیر ملکیوں کی جگہ بھرتی کرے گی۔
مزید پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں وزن کم کرنے کے لئے انوکھی اسکیم
 ابوظبی میں منعقد ہونے والے ورکشاپ میں ادارہ انسانی وسائل کے وزیر ناصر الہاملی نے بتایا کہ ملک میں 12شعبے ایسے ہیں جن میں اماراتی شہریوں کو بھرتی کیا جاسکتا ہے۔ ان میں سے 6شعبے قومی آمدنی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: دبئی میں اسمارٹ پولیس سینٹر کا افتتاح
 اس وقت میں ملک میں 3لاکھ شہریوں کے لئے اسامیاں پیدا کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی شہریوں کو بھرتی کرنے والے نجی اداروں کو مختلف سہولتیں دی جائیں گی۔ ایسے ادارے لائسنس کے اجراءاور تجدید میں بھی خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھائیںگے۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں

شیئر: