شارجہ: ہندوستانی خاتون ٹاور سے گرکر جاں بحق
شارجہ: شارجہ کے ایک ٹاور سے ہندوستانی خاتون گرکر جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی عمر42سال بتائی جاتی ہے۔ الاتحاد اخبار کی تفصیلات کے مطابق شارجہ کے القاسمیہ محلے میں واقع ٹاورکی 10ویں منزل سے گری تھی۔
شارجہ کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
اطلاع ملنے پر شارجہ پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تفتیشی کارروائی کا آغاز کردیا۔ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ خاتون خود بخود گری تھی یا اسے گرایا گیا تھا۔ پولیس خود کشی کے امکان کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
امارات کی تازہ ترین خبریں یہاں سے پڑھیں