بلند قامت: جہاں تم وہاں ہم
ریاض .... جنادریہ میلے کے شائقین سعودی عرب کے دوسرے اور مشرق وسطیٰ کے چوتھے بلند قامت کو اپنے درمیان دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ ہر ایک اسکے پاس جاتا اور خود کو پستہ قد سمجھ کر ادھر ادھر ہوجاتا۔ وہ 2میٹر 23سینٹی میٹر طویل ہے۔شائقین حیرت و تعجب کا اظہار کرتے ہوئے اسکے ساتھ تصویر بھی بنواتے رہے۔ جہاں بھی جاتا سیکڑوں کیمرے اسکی تصویر اتارنے لگتے۔ تجارتی مراکز میں اسکے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ سعودی شہری عبدالمحسن الاحمری کی عمر 24برس ہے۔ الاحمری کا کہناہے کہ وہ جنادریہ میلہ دیکھنے پہلی بار آیا ہے۔ میںجہاں بھی جاتا ہوں تصاویر کی طلب اسی طرح سیکڑوں کی تعداد میں آجاتی ہے۔ ثانوی پاس ہے۔ الاحمری نے بتایا کہ کئی کمپنیوں نے اسے اشتہارا ت اور تفریحی تھیٹر میں کردار کی پیشکشیں کررکھی ہیں۔ والد کی وفات کی وجہ سے تعلیم مکمل نہیں کرسکا۔ والد بھی بلند قامت تھے۔ انکا قد 1.94سینٹی میٹر تھا۔ الاحمری کو مملکت کے دوسرے اور مشرق وسطیٰ کے چوتھے بلند قامت شہری ہونے کااعزاز حاصل ہے۔ اس نے 7برس سے خصوصی گاڑی کی درخواست دے رکھی ہے مگر ابھی تک اسکا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوا۔