Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجماد خون کے 2ایشیائی معالج گرفتار

ریاض...وزارت صحت نے انواع و اقسام کے انجماد خون کے علاج کے دعویدار 2ایشیائی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ جلد ہی قانونی کارروائی کیلئے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیئے جائیں گے۔ تادیبی کارروائی ان لوگوں کے خلاف بھی ہوگی جنہوں نے سعودی عرب میں انہیں علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی تھی اور انکی رہائش کا بندوبست کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کو رپورٹ ملی تھی کہ 2ایشیائی معالج انواع و اقسام کے انجما دِ خون کا علاج کررہے ہیں۔ فوری طور پر ریاض گورنریٹ اور سیکیورٹی ادارو ںسے رابطہ کرکے ایشیائی معالجین کو گرفتار کرلیا ۔
 
 

شیئر: