لڑکی کے 4اغوا کار برمی گرفتار
مکہ مکرمہ .... مقدس شہر کی پولیس نے ہموطن لڑکی کے اغوا ، اسکے ساتھ زیادتی اور اسکی وڈیو تیار کرنےو الے 4برمی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ وڈیو لڑکی کو چپ رہنے پر مجبور کرنے کیلئے بنائی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق برمی لڑکی اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ مکہ مکرمہ کی المنصور اسٹریٹ پر واقع ایک تجارتی مرکز گئی ہوئی تھی۔ وہاں سے وہ پیدل گھر واپس جارہی تھی کہ اچانک ایک جی ایم سی انکے قریب آکر رکی اور اس سے اتر کر 2 نوجوانوں نے 30سالہ لڑکی کو اٹھایا اور فرار ہوگئے۔ چھوٹی بہن چیختی چلاتی، روتی رہی اور راہگیرو ںسے مدد طلب کرتی رہی۔ پولیس نے رپورٹ ملنے پر واردات کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔