دنیا میں اموات کی چوتھی بڑی وجہ؟
واشنگٹن.... ماہرےن صحت نے بتاےا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث دنیامیں ہرسال70لاکھ افرادہلاک ہوجاتے ہیں۔ہائی بلڈپریشر‘ تمباکو نوشی اور خوراک سے جڑی بیماریوں کے بعد فضائی آلودگی دنیامیں اموات کی چوتھی بڑی وجہ ہے۔ ہوامیں موجود ایسڈ‘ مٹی‘ نائٹروجن آکسائیڈ اور سلفرآکسائیڈ فضائی آلودگی کے مضراثرات کا باعث بنتے ہیں‘فضامیں ان کی موجودگی پھیپھڑوں کے سرطان‘دل کی بیماریوں اورفالج کا سبب بن سکتی ہے۔ بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق فضامیں ان مضرذرات کا اخراج توانائی کی غیر موثراوربغیرکسی ضابطے کے پیداوار اور استعمال کے باعث ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس نظام میں ردوبدل کی ضرورت ہے۔2040ءتک متوقع اوسط عمر سے قبل سالانہ اموات کی تعددا 4.5ملین ہوجائے گی ان اموات کی 90فیصد تعدادایشیا میں ہوگی۔