Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما میں صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے، ماہرین

 
لندن .... اخبار ڈیلی میل نے ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے جس کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ صفائی تو ویسے بھی بہت ضروری چیز ہے مگر موسم گرما کے مقابلے میں موسم سرما کی صفائی ستھرائی زیادہ اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس دوران نزلہ زکام، بخار وغیرہ کے جراثیم کچھ زیادہ ہی بڑھ کر فعال ہوجاتے ہیں۔ یہ نتیجہ جاننے کیلئے سائنسدانوں نے گلو گرم نامی جراثیم کو استعمال کیا تو پتہ چلا کہ بکس کے ٹھنڈے حصے میں رہنے والے جراثیم خشک اور گرم حصے میں رہنے والے جراثیم کے مقابلے میں زیادہ فعال ہوگئے ہیں۔ سائنسدانوں نے مشورہ دیا ہے کہ اس تحقیقی رپورٹ کے نتیجے میں لوگوں کو تقریباً20سیکنڈ تک اپنے ہاتھ ضرور دھونے چاہئیں کیونکہ بیشتر لوگ صرف 5سیکنڈ ہاتھ دھونے کے بعد مطمئن ہوجاتے ہیں مگر ان بیماریوں کے جراثیم وہیں رہ جاتے ہیں ۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ جراثیم کو دور رکھنے کا سلسلہ ہاتھوں کی صفائی سے شروع ہوتا ہے اسلئے ہاتھ اور چہرے کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔

شیئر: