Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی مسافر کی خارج کردہ ریح دوسروں کیلئے ناقابل برداشت

 ایمسٹرڈم....  فضائی سفر میں طیاروں کا کسی نہ کسی وجہ سے واپس ایئرپورٹ پہنچ جانا کوئی نئی بات نہیں مگر یہاں جو تازہ ترین واقعہ سامنے آیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور حیرت انگیز بھی۔ کہا جاتا ہے کہ دبئی سے ایمسٹرڈم جانے والی ٹرانساویاکی پرواز HV6902 کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر کے پیٹ میں زور دار مروڑ اٹھا اور پھر اسکے پیٹ سے ریاح کے اخراج کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوگیا جس کیو جہ سے دوسرے مسافروں کا وہاں بیٹھنا اور درست طریقے سے سانس لینا ناممکن ہوگیا۔ طیارے کا عملہ بھی صورتحال سے بیحد پریشان ہوا اور آخر کار پائلٹ کو طیارہ آسٹریا کے شہر ویانا میں اتارنا پڑا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرواز38ہزار فٹ کی بلندی پر جارہی تھی۔ ویانا ایئرپورٹ پر طیارے کے اترنے کے بعد پولیس طیارے پر چڑھی اور اس نے طیارے 4افراد کو وہاں سے نیچے اتار لیا۔ کہا جاتا ہے کہ ایک تو وہ شخص اتارا گیا جو ریاح خارج کررہا تھا اوردوسرے3 لوگ اس بناء پر اتارے گئے کہ انہوں نے ریاح کے مسئلے کو واویلاکا ذریعہ بنالیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -  - جاپان میں لکڑی سے 1148فٹ بلند عمارت کی تعمیر کا منصوبہ تیار

شیئر: