Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق میں اجتماعی قبر سے 70افرادکی لاشیں برآمد

بغداد..... عراقی فوج نے کہا ہے کہ موصل شہرکے جنوب میں اجتماعی قبر سے 70افرادکی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ شمالی عراق میں اس اجتماعی قبر سے 70عام شہریوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جنہیں داعش دہشتگردوں نے صوبے نینوا میں موصل کے جنوب میں موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔عراقی فوج اب تک داعش کے زیرقبضہ رہنے والے علاقوں سے کئی اجتماعی قبروں کا انکشاف کر چکی ہے۔واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نومبر2017ءمیں صوبے الانبار کے شہر راوہ کو جو عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کا آخری گڑھ تھا اس گروہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا اور اس شہر کی آزادی کیساتھ ہی عراق کے تمام علاقوں سے داعش دہشت گرد گروہ کا قبضہ ختم کرا لیا گیا۔
 

شیئر: