سعودی شہزادے سے اسپین کا انصاف
ریاض ...اسپین کی عدالت نے مقامی شہری سے متوفی سعودی شہزادے کے وارثوں کو 23ملین ریال واپس کرادیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسپین کی عدالت نے سعودی شہزادے کے سیکریٹری کی بیوہ کو 3ماہ قید کی سزا اور 47ہزاریورو بطور جرمانہ متوفی شہزادے کے وارثوں کو ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ خاتون نے اسپین میں متوفی شہزادے کی املاک دھوکہ دہی کے ذریعے فروخت کردی تھی۔