اوڈیشہ میں ایٹمی میزائل اگنی2 کا کامیاب تجربہ
اوڈیشہ۔۔۔۔۔ ایٹمی میزائل اگنی 2کا کامیاب تجربہ آج اوڈیشہ میں عبدالکلام جزیرے پر قائم تحقیقی مرکز سے موبائل لانچر کے ذریعے کیا گیا۔ یہ 2000کلو میٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔واضح ہوکہ 2ہفتہ قبل اسی جزیرے سے ایٹمی میزائل اگنی 1کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا ۔ یہ میزائل مکمل طور پر ہندوستان میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے اس میں ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے اعلیٰ معیار کے نیویگیشن سسٹم موجود ہیں۔اگنی 2کی لمبائی 15میٹر اور وزن17ٹن ہے۔ یہ 1000کلوگرام وزن لے جاسکتا ہے۔اگنی 2کو رول موبائل لانچر اور روڈ موبائل کنفیڈریشن کے ذریعے بھی لانچ کیا جائیگا۔