Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10سال تک دوسرے کے نام پر ملازمت کرنیوالا چپراسی

اورنگ آباد۔۔۔۔۔ضلع وسیشن جج اے ایس کھڑے نے دوسرے کے نام پر 10برس تک نوکری کرنیوالے ملزم شنکر ویداجادھو کو 2سال قیداور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے سزا کو برقرار رکھتے ہوئے ملزم کی اپیل مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق موضع کھیڑی کے شنکر شیام راٹھور کے نام سے مختلف جعلی دستاویزات تیار کرکے 44سالہ ملزم شنکر جادھو نے آدیباسی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اسکیم کے تحت گاؤں کے اسکولوں میں چپراسی کی نوکری حاصل کی تھی۔ شنکر راٹھور کو جب معلوم ہوا کہ اس کے نام پر شنکر جادھوملازمت کررہا ہے تو اس نے ملزم جادھو کے خلاف پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے دوران 8گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے جس پر عدالت نے ملزم شنکر جادھوکوتعزیرات ہند کی دفعہ 420اور دیگردفعات کے تحت 2سال قید اور 50ہزار جرمانے کی سزا کا فیصلہ سنا تے ہوئے ملزم کو جیل بھیجنے کی ہدایت جاری کی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -نابینا ٹیچر کے کرتوت،پولیس حیران

شیئر: