منگل اور بدھ کی درمیانی شب امارات میں دھند رہے گی
ابوظبی: امارات میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب دھند ہوگی جس کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ بدھ کی صبح 9بجے تک ملک کے مختلف علاقوں میں دھند رہے گی۔
بعض علاقوں میں حد نگاہ ایک ہزار میٹر تک محدود ہوجائے گی۔ ڈرائیوں اور ہائی وے کا سفر کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔