Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھند کے وقت کمپنیاں لچکدار ڈیوٹی اوقات اختیار کریں، ابوظبی پولیس

ابوظبی: ابوظبی اور العین میں منگل کو دھند کے باعث مجموعی طور پر25گاڑیوں کے درمیان حادثات ہوئے جن میں 25افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو المفرق اور الرحبہ اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: دبئی ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار
ابو ظبی پولیس نے تمام کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند، بارش اور ہنگامی حالات کے وقت لچکدار ڈیوٹی اوقات اختیار کی جائیں۔ملازمین کو ان حالات میں ڈیوٹی اوقات کا پابند نہ بنایا جائے۔ 
مزید پڑھیں: ابوظبی :دھند کے باعث 44گاڑیوں میں تصادم،22افراد زخمی
پولیس نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کے مطابق دھند اور بارش کے وقت ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ سامنے والی گاڑی کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنے پر500درہم جرمانہ ہوگا۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 
 
 

شیئر: