بدھ 21فروری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی اخبار ”الوطن“ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی کابینہ نے نجی اداروں میں سعودی روزگار ایجنسی کے قیام کا فیصلہ کرلیا
٭ اسرائیل نے حزب اللہ کو فنڈ فراہم کئے، لبنانی رکن پارلیمنٹ پطرس حرب کا الزام
٭ مختلف ناموں سے سعودی بلیک مارکیٹ میں نشے کا عادی بنانے والی گولیاں فروخت ہورہی ہیں، رپورٹ
٭ گاڑیوں، سیر و سیاحت، گولڈ ، فرنیچر اور پلاٹس کے شعبوں میں کریڈٹ کارڈسے خریداری کی انتہائی حد بڑھا دی گئی
٭ تجارتی مراکز میں اشیاءکے نرخوں کا تقابلی جائزہ لینے والی ایپلی کیشن کا اجرائ
٭ دھماکہ خیز بیلٹ والی بچوں کی 42گڑیوں کی ریاض اسمگلنگ کی کوشش ناکام
٭ عرب اتحادی طیاروں نے صعدہ میں باغیوں پر 20فضائی حملے کرکے خوف وہراس پھیلا دیا
٭ لبنان میں حوثیوں کی زبردست عسکری تربیت
٭ احتجاجی مظاہروں سے ایرانی صدر روحانی کی مقبولیت تباہ، سیاسی مستقبل داﺅ پر لگ گیا
٭ عراق میں پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں
٭ ایرانی ملیشیائیں شمالی شام میں ترکوں کی پیشرفت معطل کررہی ہیں
٭ تیونس کے حکام نے بدعنوانی کے خلاف زبردست جنگ چھیڑ دی
٭٭٭٭٭٭٭٭