دبئی: ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی رعایت یکم مارچ کو ختم
جمعرات 22 فروری 2018 3:00
دبئی: دبئی محکمہ ٹریفک نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو آگاہ کیا ہے کہ ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی رعایت یکم مارچ کو ختم ہوجائے گی۔
ڈرائیوروں کو چاہئے کہ رعایتی مہلت ختم ہونے سے پہلے اپنے پرانے جرمانے ادا کریں تاکہ انہیں رعایت سے فائدہ ہو۔ یکم مارچ کے بعد جرمانوں کی پوری رقم ادا کرنی ہوگی۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ جرمانوں کی ادائیگی کے لئے رعایت کے اعلان کا مقصد ڈرائیورو ں کو سہولت فراہم کرنی ہے تاکہ وہ اپنے پرانے جرمانے ادا کرسکیں۔ جرمانے ادا کرنے کے خواہشمند تمام اسمارٹ ذرائع سے ادائیگی کرسکتے ہیں۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں