میسنجر ویڈیو کال کے کیلئے نئی اپڈیٹ جاری
جمعرات 22 فروری 2018 3:00
فیس بک کی جانب سے میسنجر کے لیے نیا فیچر جاری کردیا گیا ہے جس کی مدد سے میسنجر پر کی جانے والی کسی بھی ویڈیو کال کے دوران ہی ایک سے زائد دوستوں کو کال سے منسلک کیا جا سکے گا۔ دوستوں کو کال میں شامل کرنے کے لیے ویڈیو کال کو ہینگ کرنے یا نئے سرے سے شروع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اس مقصد کے لیے اسکرین کو ٹیپ کرکے ایڈ پرسن کے آئیکون کو منتخب کرنا ہوگا جس کے بعد صارفین کسی بھی دوست کو ویڈیو کال میں ایڈ کر سکیں گے۔ گروپ ویڈیو کال میں 50 افراد بیک وقت کال کو جوائن کر سکتے ہیں ۔ اس فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔