Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل نے امیج سرچ رزلٹس سے وئیو امیج کا آپشن ختم کردیا

گوگل نے تصاویر کو چوری سے بچانے کے لیے امیج سرچ رزلٹ سے وئیو امیج کا بٹن ختم کر دیا ہے۔ اس بٹن کی مدد سے صارفین کسی بھی تصویر کو کھول کر دیکھ سکتے تھے تاہم اس اس سے تصویر کو چوری کرنے کا امکان زیادہ بڑھ جاتا تھا۔ بٹن کو فوٹوگرافرز اور پبلشرز کے جانب سے احتجاج کے بعد ختم کیا گیا ہے کیونکہ گوگل کے امیج سرچ سے کوئی بھی صارف باآسانی کسی بھی تصویر کو چوری کرکے استعمال کر سکتا تھا۔ اب کسی بھی تصویر کو محفوظ کرنے کے لیے پہلے ویب سائٹ کے لوڈ ہونے کا انتظار کرنا ہوگا اور اگر ویب سائیٹ چاہے تو تصویر پر رائٹ کلک کے آپشن کو بند بھی کر سکتی ہے ۔ وئیو امیج بٹن کے ساتھ ساتھ گوگل نے سرچ بائے امیج بٹن کو بھی ختم کر دیا ہے۔ گوگل کے اس اقدام کا مقصد تصاویر کی چوری کو روکنا اور ان کے جملہ حقوق محفوظ بنانا ہے۔

شیئر: