بالی وڈ کی مشہورفلم باغی ' کے تیسرے سیکوئل کی باتیں سامنے آئی ہیں۔ فلم کا دوسرا سیکوئل ابھی تیاری کے مراحل میں ہے۔ اسی کےساتھ تیسرے سیکوئل کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا نے فلم باغی کے تیسرے سیکوئل بنانے کی اطلاع اپنے سماجی رابطہ اکاونٹ پر دی اور کہا ہے کہ وہ اس فلم کے دوسرے سیکوئل کےبعد تیسرے سیکوئل پر کام شروع کریں گے مرکزی کردار اداکار ٹائیگر شروف کو دیاجائےگا۔ باغی ' فلم 2016 کی مشہور فلم ہے جس میں ٹائیگر شروف کی اداکاری کو بےحد پسند کیاگیا تھا۔ فلم باغی ٹو اگلے ماہ مارچ میں ریلیز کی جائےگی۔ فلم میں ٹائیگر شروف اور دیشا پٹنی ساتھ کام کررہے ہیں۔