ہالی وڈ کے مشہور ترین لیجنڈ اداکار سلوسٹراسٹیلون عرف ریمبو کی موت کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں ۔ہالی وڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلوسٹر اسٹیلون کی تصویر کےساتھ ان کی موت کی خبر سوشل میڈیا پرسامنے آئی ۔ افواہ میں لکھا ہے کہ71سالہ معروف ہالی وڈ اداکار پراسٹیٹ کینسر کے باعث چل بسے "۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔واضح ہوکہ اس سے قبل بھی ہالی وڈ ریمبو کی موت کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی تھی جسکےبعد اداکار نے خود سوشل میڈیاپر آکر بتایا تھاکہ میں زندہ ہوں۔